Google Family Link ایک پیرنٹل کنٹرولز ایپ ہے جو آپ کی فیملی کو آن لائن محفوظ رکھنے میں آپ کی مدد کرتی ہے۔ ٹیکنالوجی کے ساتھ ہر فیملی کا رشتہ منفرد ہوتا ہے، اس لیے ہم نے ایسے ٹولز ڈیزائن کیے ہیں جو آپ کو صحیح توازن کا انتخاب کرنے اور صحت مند ڈیجیٹل عادات پیدا کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ ایپ کا استعمال کرتے ہوئے دیکھیں کہ آپ کا بچہ اپنے آلہ کا استعمال کیسے کرتا ہے، مقام دیکھیں، رازداری کی ترتیبات کا نظم کریں اور مزید۔
Family Link کے ذریعے، آپ یہ کر سکتے ہیں:
• اسکرین کے وقت کی حد مقرر کریں — اپنے بچے کے لیے بہترین اسکرین کا وقت تلاش کریں۔ Family Link آپ کو روزانہ کے وقت کی حدیں، اسکول ٹائم اور آلات کے لیے ڈاؤن ٹائم شیڈولز سیٹ کرنے کی سہولت دیتا ہے تاکہ آپ کا بچہ ایک صحت مند توازن قائم کر سکے۔ • اپنے بچے کی ایپس کا نظم کریں — ایپس کے استعمال کے لیے اپنے بچے کو مناسب آزادی فراہم کریں۔ انفرادی ایپ کے وقت کی حدود اور تعلیمی یا باقاعدگی سے استعمال ہونے والی ایپس کیلئے لامحدود وقت سیٹ کریں۔ آپ ایپس کو بلاک بھی کر سکتے ہیں۔ • نظم کریں کہ وہ آن لائن کیا دیکھتے ہیں — Chrome، Play، YouTube اور تلاش جیسی Google سروسز پر پیرنٹل کنٹرولز سیٹ کریں۔ Family Link آپ کو غیر مناسب سائٹس کو بلاک کرنے، نئی ایپس کیلئے منظوری طلب کرنے، ایپس/ویب سائٹس کیلئے اجازتوں کا نظم کرنے اور مزید بہت کچھ کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ آپ اپنے بچے کا پاس ورڈ تبدیل/ری سیٹ کرنے، ذاتی معلومات میں ترمیم کرنے یا ضرورت پڑنے پر ان کا اکاؤنٹ حذف کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔*
*قابل اطلاق عمر سے زیادہ والے بچے اپنا اکاؤنٹ خود منظم کر سکتے ہیں۔
• دیکھیں کہ وہ کہاں ہیں — یہ آپ کی فیملی کو تلاش کرنے میں مددگار ہے جب آپ دوران سفر ہوں۔ Family Link کے ساتھ، اپنے بچوں کو ایک ہی نقشے پر تلاش کریں اگر وہ اپنا آلہ ساتھ لے کر چل رہے ہوں۔ • اطلاعات اور الرٹس حاصل کریں — Family Link اہم اطلاعات فراہم کرتی ہے جیسے جب آپ کا بچہ کسی مقام پر پہنچے یا وہاں سے روانہ ہو۔ آپ آلات کی گھنٹی بھی بجا سکتے ہیں اور باقی بیٹری لائف بھی دیکھ سکتے ہیں۔
اہم معلومات
• Family Link کے ٹولز آپ کے بچے کے آلے کی بنیاد پر مختلف ہوتے ہیں۔ موزوں آلات یہاں دیکھیں: https://families.google/familylink/device-compatibility/ • اگرچہ Family Link آپ کے بچے کی Google Play خریداریوں اور ڈاؤن لوڈز کا نظم کرنے میں مدد کرتی ہے لیکن انہیں ایپ اپ ڈیٹس (بشمول اجازتوں کو بڑھانے والی اپ ڈیٹس)، پہلے سے منظور شدہ ایپس یا فیملی لائبریری میں اشتراک کردہ ایپس کو انسٹال کرنے کے لیے منظوری کی ضرورت نہیں ہوگی۔ مزید برآں، خریداری کی منظوریوں کا اطلاق صرف اس وقت ہوتا ہے جب آپ کا بچہ Google Play کے بلنگ سسٹم کے ذریعے خریداری کرتا ہے، نہ کہ متبادل بلنگ سسٹم کے ذریعے خریداریوں کے لیے۔ والدین کو Family Link میں اپنے بچے کی انسٹال کردہ ایپس اور ایپ کی اجازتوں کا باقاعدگی سے جائزہ لینا چاہیے۔ • آپ کو اپنے بچے کے زیر نگرانی آلے پر موجود ایپس کا بغور جائزہ لینا چاہیے اور جو ایپس آپ نہیں چاہتے کہ وہ استعمال کریں، انہیں بلاک کر دینا چاہیے۔ نوٹ: آپ کچھ پہلے سے انسٹال کردہ ایپس کو بلاک کرنے سے قاصر ہو سکتے ہیں (مثلاً، Play، Google)۔ • اپنے بچے کے آلے کا مقام دیکھنے کے لیے، آلے کا آن ہونا، حال ہی میں سرگرم ہونا اور ڈیٹا یا وائی فائی کے ذریعے انٹرنیٹ سے منسلک ہونا ضروری ہے۔ • Family Link پیرنٹل کنٹرولز صرف زیر نگرانی Google اکاؤنٹس کے لیے دستیاب ہیں۔ زیر نگرانی Google اکاؤنٹس کے ساتھ، بچے تلاش، Chrome اور Gmail جیسے Google پروڈکٹس تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں اور والدین ان کی نگرانی کے لیے ڈیجیٹل بنیادی اصول سیٹ کر سکتے ہیں۔ • اگرچہ Family Link آپ کو اپنے بچے کے آن لائن تجربے کے نظم و نسق اور انہیں آن لائن محفوظ رکھنے کے لیے ٹولز فراہم کرتی ہے لیکن یہ خود انٹرنیٹ کو محفوظ نہیں بناتا ہے۔ Family Link انٹرنیٹ کے مواد کا تعین نہیں کر سکتی لیکن یہ آپ کو ایسے ٹولز فراہم کرتی ہے جن کی مدد سے آپ فیصلہ کر سکتے ہیں کہ آپ کا بچہ اپنے آلے پر وقت کیسے گزارے اور اپنی فیملی کے لیے آن لائن حفاظت کا بہترین راستہ طے کر سکیں۔
اپ ڈیٹ کردہ بتاریخ
30 اپریل، 2025
ٹولز
ڈیٹا کی حفاظت
arrow_forward
سیفٹی اس بات کو سمجھنے کے ساتھ شروع ہوتی ہے کہ ڈویلپرز آپ کا ڈیٹا کیسے اکٹھا اور اس کا اشتراک کرتے ہیں۔ ڈیٹا کی رازداری اور سیکیورٹی کے طریقے آپ کے استعمال، علاقے اور عمر کی بنیاد پر مختلف ہو سکتے ہیں۔ ڈویلپر نے یہ معلومات فراہم کی ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ اسے اپ ڈیٹ کر سکتا ہے۔
فریقین ثالث کے ساتھ کسی بھی ڈیٹا کا اشتراک نہیں کیا گیا